Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4898 (سنن النسائي)

[4898]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ قَالَ كَانَتْ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ مَتَاعًا وَتَجْحَدُہُ فَرُفِعَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَكُلِّمَ فِيہَا فَقَالَ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَہَا قِيلَ لِسُفْيَانَ مَنْ ذَكَرَہُ قَالَ أَيُّوبُ بْنُ مُوسَی عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی

حضرت سفیان سے مروی ہے کہ ایک مخزومی عورت لوگوں سے سامان مانگ کرلے جاتی،پھر (واپس کرنے سے) مکر جایا کرتی تھی۔اسے رسول اللہ ﷺ کی عدالت میں پیش کیا گیا،نیز اس کے بارے میں (معافی کی) سفارش بھی کی گئی۔آپ نے فرمایا: ’’اگر (میری بیٹی) فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ سفیان سے پوچھا گیا: (یہ روایت) کس نے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: ایوب بن موسیٰ نے زہری سے انہوں نے عروہ سے انہوں نے عائشہ سے۔ان شاء اللہ عزوجل