Sunan Al-Nasai Hadith 4939 (سنن النسائي)
[4939]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمِّي قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ حَدَّثَہُ أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ حَدَّثَہُ أَنَّ عَمْرَةَ ابْنَةَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَتْہُ أَنَّہَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِيمَا دُونَ الْمِجَنِّ قِيلَ لِعَائِشَةَ مَا ثَمَنُ الْمِجَنِّ قَالَتْ رُبْعُ دِينَارٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ڈھال سے کم کی چوری میں چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: ڈھال کی قیمت کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: چوتھائی دینار