Sunan Al-Nasai Hadith 4971 (سنن النسائي)
[4971]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ ہَذَا خَطَأٌ أَبُو مَيْمُونٍ لَا أَعْرِفُہُ
حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’پھل اور گابھے (گودے) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔‘‘ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔ابو میمون کو میں نہیں پہچانتا۔