Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4977 (سنن النسائي)

[4977]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْحَسَنِ عَنْ حَجَّاجٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ جَابِرٌ لَيْسَ عَلَی الْخَائِنِ قَطْعٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عِيسَی بْنُ يُونُسَ وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَی وَابْنُ وَہْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَمَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ وَسَلَمَةُ بْنُ سَعِيدٍ بَصْرِيٌّ ثِقَةٌ قَالَ ابْنُ أَبِي صَفْوَانَ وَكَانَ خَيْرَ أَہْلِ زَمَانِہِ فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْہُمْ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ وَلَا أَحْسَبُہُ سَمِعَہُ مِنْ أَبِي الزُّبَيْرِ وَاللہُ تَعَالَی أَعْلَمُ

حضرت جابر ؓ نے فرمایا: خیانت کرنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ابو عبد الرحمٰن (امام نسائی ﷫) نے فرمایا: عیسیٰ بن یونس،فضل بن موسیٰ،ابن وہب،محمد بن ربیعہ،مخلد بن یزید اور سلمہ بن سعید جو کہ بصری اور ثقہ ہیں (اور جن کے بارےمیں محمد بن عثمان)ابن ابو صفوان نے کہا ہےکہ وہ (سلمہ بن سعید)اپنے زمانے کے بہترین شخص تھے،ان سب نےابن جریج سےیہ (مذکورہ) روایت بیان کی ہے لیکن ان (چھ جلیل القدر اور ثقہ اہل علم میں سے کسی ایک نے بھی ’’حدثنی ابو الزبیر،،نہیں کہا۔اور میرا نہیں خیال کہ اس (ابن جریج) نے ابو الزبیر سے سنا ہو۔واللہ اعلم .