Sunan Al-Nasai Hadith 4980 (سنن النسائي)
[4980]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْمَصَاحِفِيُّ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ أَنْبَأَنَا يُوسُفُ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ حَاطِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أُتِيَ بِلِصٍّ فَقَالَ اقْتُلُوہُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّمَا سَرَقَ فَقَالَ اقْتُلُوہُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّمَا سَرَقَ قَالَ اقْطَعُوا يَدَہُ قَالَ ثُمَّ سَرَقَ فَقُطِعَتْ رِجْلُہُ ثُمَّ سَرَقَ عَلَی عَہْدِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ حَتَّی قُطِعَتْ قَوَائِمُہُ كُلُّہَا ثُمَّ سَرَقَ أَيْضًا الْخَامِسَةَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَعْلَمَ بِہَذَا حِينَ قَالَ اقْتُلُوہُ ثُمَّ دَفَعَہُ إِلَی فِتْيَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ لِيَقْتُلُوہُ مِنْہُمْ عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَيْرِ وَكَانَ يُحِبُّ الْإِمَارَةَ فَقَالَ أَمِّرُونِي عَلَيْكُمْ فَأَمَّرُوہُ عَلَيْہِمْ فَكَانَ إِذَا ضَرَبَ ضَرَبُوہُ حَتَّی قَتَلُوہُ
حضرت حارث بن حاطب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا۔آپ فرمایا:’’اسے قتل کردو،،لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ اس نے تو چور ی کی ہے؟آپ نے فرمایا: ’’اسے قتل کردو۔،،لوگوں نے پھر کہا:اللہ کے رسول! اس نے تو صرف چوری کی ہے؟ آپ نے فرمایا:’’ا س کا ہاتھی کاٹ دو۔،،اس نے پھر چوری کر لی۔پھر اس کا پاؤں کاٹ دیا گیا۔پھر اس نے حضرت ابو بکر ؓ کے دور میں چوری کر لی حتیٰ کہ ایک ایک کر کے اس کے چاروں ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے۔پھر اس نے پانچویں دفعہ چوری کرلی۔حضرت ابو بکر ؓ نے فرمایا: رسول اللہﷺ کواس (کی حثییت کا خوف علم تھا۔تبھی تو آپ نے (پہلی دفعہ ہی فرما یا تھا:’’اسے قتل کردو۔،،پھر حضرت ابوبکر ؓ نے اسے چند قریشی نوجوانوں کے سپرد کردیا اسے قتل کردیں۔ان نوجوانوں میں حضرت عبد اللہ بن زبیر ؓ بھی شامل تھے۔وہ حکومت کے بڑے شائق تھے۔وہ کہنے لگے: تم مجھےاپنا (وقتی) امیر بنا لو۔انھوں نے ان کوامیر بنا لیا۔جب وہ اسے مارتے تھے،تب دوسرے مارتے تھے حتیٰ کہ اس طرح انھوں نے اس چور کوقتل کر دیا۔