Sunan Al-Nasai Hadith 4992 (سنن النسائي)
[4992]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيہِ وَجَدَ بِہِنَّ حَلَاوَةَ الْإِسْلَامِ مَنْ كَانَ اللہُ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا وَمَنْ أَحَبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّہُ إِلَّا لِلَّہِ وَمَنْ يَكْرَہُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَہُ أَنْ يُلْقَی فِي النَّارِ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکر م ﷺ نے فرمایا:’’تین اوصاف جس سخص میں پائے جائیں،وہ (ان کی برکت سے) اسلام کی مٹھاس محسوس کرےگا۔وہ شخص جس کو اللہ تعالی ٰ اوراس کا رسول ﷺ ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں:جوکسی شخص سے صرف اللہ تعالی ٰ کی رضا کے لیے محبت کرے۔جس شخص کو کفر کی طرف لوٹنا اتنا ناپسند ہو جتنا آگ میں پھنک دیا جانا۔،،