Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 4991 (سنن النسائي)

[4991]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيہِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ مَنْ أَحَبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّہُ إِلَّا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ كَانَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا وَمَنْ كَانَ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْہِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَہُ اللہُ مِنْہُ

حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص میں یہ تین چیزیں پائی جائیں،وہ ایمان کی مٹھاس محسوس کرتا ہے: جو شخص کسی آدمی سے محبت کرتا ہے کسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے۔جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسو ل ہر چیز سے زیادہ پیارے ہوں۔جس شخص کو آگ میں کو د جانا کفر کی طرف لوٹ جانے سے زیادہ پسند ہو جب کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کفر سے نکال لیا ہے۔،،