Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5006 (سنن النسائي)

[5006]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَشْہَدُوا أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ فَإِذَا شَہِدُوا أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبِيحَتَنَا وَصَلَّوْا صَلَاتَنَا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُہُمْ وَأَمْوَالُہُمْ إِلَّا بِحَقِّہَا لَہُمْ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْہِمْ مَا عَلَيْہِمْ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’مجھے کفار سے لڑنے کا حکم دیا گیاہے حتی ٰ کہ وہ یہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کو ئی معبود نہیں اور حضرت محمد ﷺ اللہ تعالی کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف منہ (کر کے نماز قائم)کریں،ہمارا ذبح شدہ جانور کھائیں،ہماری طرح نماز پڑھیں تو ان کے جان ومال ہم پر حرام ہیں،الا یہ کہ ان پر کوئی حق بنتا ہو۔ان کے وہی حقوق ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور ان پر وہ فرائض عائد ہوں گے جو مسلمانوں پر عائد ہوتے ہیں۔،،