Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5005 (سنن النسائي)

[5005]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ تُبَايِعُونِي عَلَی أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللہِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا قَرَأَ عَلَيْہِمْ الْآيَةَ فَمَنْ وَفَّی مِنْكُمْ فَأَجْرُہُ عَلَی اللہِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ فَہُوَ إِلَی اللہِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَہُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَہُ

حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: ہم نبی اکرم ﷺ سے کے پاس ایک مجلس میں موجو د تھے۔آپ نے فرمایا:’’مجھ سے بیعت کرو کہ اللہ تعالی ٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناؤ گے،چوری نہیں کرو گے،زنا نہیں کروگے،آپ نے پوری آیت تلاوت فرمائی۔(پھر فرمایا)’’جو شخص اس عہد کو پورا کر ے گا،اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔اور جس شخص نے ان (مذکورہ کاموں) میں سے کسی کام کا ارتکاب کیا،پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پر موقوف ہوگا۔چاہے اسے عذاب دے،چاہے معاف کرے۔،،