Sunan Al-Nasai Hadith 5008 (سنن النسائي)
[5008]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ و حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً أَفْضَلُہَا لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَوْضَعُہَا إِمَاطَةُ الْأَذَی عَنْ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ
حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ایمان کی ستر سے زائد شاخین ہیں۔ان میں سے افضل کلمہ تو حید (ورسالت)کی ادائیگی ہ۔اور ان میں سے کم مرتبہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا ہے۔اور حیا بھی ایمان کی ایک (اہم)شاخ ہے۔،،