Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5038 (سنن النسائي)

[5038]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ يَحْيَی وَہُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَيْہَا وَعِنْدَہَا امْرَأَةٌ فَقَالَ مَنْ ہَذِہِ قَالَتْ فُلَانَةُ لَا تَنَامُ تَذْكُرُ مِنْ صَلَاتِہَا فَقَالَ مَہْ عَلَيْكُمْ مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَوَاللہِ لَا يَمَلُّ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّی تَمَلُّوا وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْہِ مَا دَامَ عَلَيْہِ صَاحِبُہُ

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ انکے پاس تشریف لائے توان (حضرت عائشہ)پاس ایک عورت بیٹھی تھی۔آپ نےفرمایا:’’یہ کو ن ہے؟،،انھوں نے کہا:فلاں عورت ہے۔یہ(رات کو)بالکل نہیں سوتی اور اس کی (نفل)نماز کاذکر کرنے لگیں۔آپ نے فرمایا:’’بس کرو۔اتنا کام کیا کر و جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے)نہیں اکتا ئے گا حتی کہ تم اکتاجاؤ گے۔دین کے کاموں میں سے اللہ تعالی کو سب سے زیادہ پسند دہ ہے جس عمل کرنے والا ہمیشگی کرسکے۔،،