Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5042 (سنن النسائي)

[5042]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّی يُحِبَّ لِأَخِيہِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِہِ قَالَ الْقَاضِي يَعْنِي ابْنَ الْكَسَّارِ سَمِعْتُ عَبْدَ الصَّمَدِ الْبُخَارِيَّ يَقُولُ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الَّذِي يَرْوِي عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِيٍّ لَا أَعْرِفُہُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ سَقَطَ الْوَاوُ مِنْ حَفْصِ بْنِ عَمْرٍو الرَّبَالِيِّ الْمَشْہُورُ بِالرِّوَايَةِ عَنْ الْبَصْرِيِّينَ وَہُوَ ثِقَةٌ ذَكَرَہُ فِي ہَذَا الْخَبَرِ فِي حَدِيثِ مَنْصُورِ بْنِ سَعْدٍ فِي بَابِ صِفَةِ الْمُسْلِمِ سَمِعْتُہُ يَقُولُ لَا أَعْلَمُ رَوَی حَدِيثَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ الْمَرْفُوعَ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ بِزِيَادَةِ قَوْلِہِ وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبِيحَتَنَا وَصَلَّوْا صَلَاتَنَا عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ إِلَّا عَبْدَ اللہِ بْنَ الْمُبَارَكِ وَيَحْيَی بْنَ أَيُّوبَ الْبَصْرِيَّ وَہُوَ فِي ہَذَا الْجُزْءِ فِي بَابِ مَا يُقَاتِلُ النَّاسَ

حضرت انس بن مالک ﷜ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی شخص کامل مومن نہیں بن سکتا حتیٰ کہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے وہی کچھ پسند کر جو اپنے لیے کرتا ہے۔،، کتات الایمان اختتام پذیر ہوئی۔ قاضی ابن کسار کہتے ہیں کہ میں نے عبد الصمد بخاری سے سنا،وہ فرماتے تھے کہ حفص بن عمر جو (حدیث:5000میں) عبد الرحمٰن بن مہدی سے بیان کرتے ہیں میں انھیں نہیں جانتا۔ہاں اگروہ حفص بن عمر و ربالی ہوں جو عموما بصریوں سے روایت کرتے ہیں تو وہ ثقہ راوی ہیں۔قاضی کہتے ہیں کہ انھیں یہ کہتے ہوئےبھی سنا: میں نہیں جانتا کہ انس بن مالک سے مرفوع روایت ہے (امر ت ان اقاتل ....)(واستقبلوا قبلتنا)..... کے اضافے کے ساتھ سوائے عبد اللہ بن مبارک اور یحی ٰ بن ایوب مصری کےکسی نے حیمد الطویل سے بیان کی ہو۔اور وہ اسی جز میں باب علی مایقاتل الناس کے تحت گزرچکی ہے۔