Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5041 (سنن النسائي)

[5041]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ طَعْمُہَا طَيِّبٌ وَرِيحُہَا طَيِّبٌ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُہَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَہَا وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيحُہَا طَيِّبٌ وَطَعْمُہَا مُرٌّ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ كَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُہَا مُرٌّ وَلَا رِيحَ لَہَا

حضرت ابو موسی ٰ اشعر ی ﷜ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اس مومن کی مثال جو قرآن مجید پڑھتا ہے،نارنگی کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی اچھا ہے اور خوشبو بھی عمدہ۔اور مومن قرآن نہیں پڑھتا،اس کی مثال کھجور جیسی ہے جس کا ذائقہ تو عمدہ ہے مگر اس میں ہوشبو نہیں۔جومنافق قرآن پڑھتا ہے،اس کی مثال نازبو کی طرح ہے جس کو خوشبو تو اچھی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہے۔اور جو منافق قرآن نہیں پڑھتا،اس کی مثال ایلوے کی طرح ہے۔اس کاذائقہ بھی کڑوا ہے،خوشبو بھی نہیں۔