Sunan Al-Nasai Hadith 5079 (سنن النسائي)
[5079]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُہُ وَلِحْيَتُہُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ غَيِّرُوا ہَذَا بِشَيْءٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ
حضرت جابر سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوقحافہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کے سر اور ڈاڑھی کے بال ثغامہ پودے(کے پھل اور پھول) کی طرح بالکل سفید تھے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ان کو کسی رنگ سے بدل دو مگر سیاہ رنگ سے پرہیز کرنا۔