Sunan Al-Nasai Hadith 5099 (سنن النسائي)
[5099]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي ہِشَامٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال ملانے والی،ملوانے والی،گودنے والی(جسم کے مختلف حصوں میں چھید کررنگ بھرنے والی یا جسم پر نقش ونگار بنانے والی) اور گدوانے والی(جسم کے مختلف حصوں کو چھدوا کر ان میں رنگ بھروانے ولی یا جسم کے مختلف حصوں پر چھدوا کر نقش ونگار کرانے والی) عورت پر لعنت فرمائی ہے۔