Sunan Al-Nasai Hadith 5108 (سنن النسائي)
[5108]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللہِ ﷺ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَہُ وَشَاہِدَہُ وَكَاتِبَہُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ وَنَہَی عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ صَاحِبَ
حضرت شعبی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سود کھانے والے،کھلانے والے،سود پر گواہ بننے والے،اس کی کتابت کرنے والے،رنگ بھرنے والی،بھروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔اور نوحہ سے منع فرمایا ہے۔اور(راوی نے) یہ نہیں کہا کہ نوحہ کرنے والا ملعون ہے۔