Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5109 (سنن النسائي)

[5109]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللہِ ہَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُہُ قَالَ فَمَا سَمِعْتَہُ قُلْتُ سَمِعْتُہُ يَقُولُ لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ

حضرت ابوہریرہ﷜ نے فرمایا کہ حضرت عمر﷜ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو رنگ بھرنے کا کاروبار کرتی تھی۔آپ نے فرمایا: میں اللہ تعالی کی قسم دے کر تم سے پوچھتا ہوں! کیا تم میں سے کسی نے رسول اللہﷺ سے (اس کی بابت) کچھ سنا ہے؟ میں نے کھڑے ہوکر کہا: اے امیرالمؤمنین! میں نے سنا ہے۔انہوں نے فرمایا: کیا سنا ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ کو فرماتے سنا ہے: ’نہ رنگ بھرو نہ بھرواؤ۔‘