Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5149 (سنن النسائي)

[5149]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ أَبِي الصَّعْبَةِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ہَمْدَانَ يُقَالُ لَہُ أَفْلَحُ عَنْ ابْنِ زُرَيْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَلِيًّا يَقُولُ إِنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَہُ فِي يَمِينِہِ وَأَخَذَ ذَہَبًا فَجَعَلَہُ فِي شِمَالِہِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ ہَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَی ذُكُورِ أُمَّتِي قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَحَدِيثُ ابْنِ الْمُبَارَكِ أَوْلَی بِالصَّوَابِ إِلَّا قَوْلَہُ أَفْلَحَ فَإِنَّ أَبَا أَفْلَحَ أَشْبَہُ

حضرت علی ﷜ نے فرمایا: نبی اللہﷺ نے ریشم لیا اور دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا لیا اور اسے بائیں ہاتھ میں پکڑا،پھر فرمایا: یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی﷫) نے کہا کہ ابن المبارک کی حدیث درست ہے لیکن اس کا قول افلح (درست نہیں بلکہ) ابوافلح صحیح ہے۔