Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 5167 (سنن النسائي)

[5167]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَاتَمَ الذَّہَبِ فَلَبِسَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّہَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ ہَذَا الْخَاتَمَ وَإِنِّي لَنْ أَلْبَسَہُ أَبَدًا فَنَبَذَہُ فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَہُمْ

حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے (پہلے) سونے کی انگوٹھی بنوائی اور پہنی تولوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں۔تب رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں یہ (سونے کی) انگوٹھی پہنا کرتا تھا لیکن آئندہ اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔یہ فرمانے کے بعد آپ نے سونے کی انگوٹھی اتار پھینکی تو لوگوں نے بھی اپنی(سونے کی) انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔