Sunan Al-Nasai Hadith 5171 (سنن النسائي)
[5171]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَہَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ حَلْقَةِ الذَّہَبِ وَالْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ وَالْجِعَةِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ الَّذِي قَبْلَہُ أَشْبَہُ بِالصَّوَابِ
حضرت علی سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی،قسی کپڑوں‘ ریشمی گدیلے اور جعہ کےاستعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) نے کہا: اس (حدیث:5171) سے پہلی روایت(5170) زیادہ درست ہے۔