Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 664 (سنن النسائي)

[664] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (623)۔

والحدیث السابق (662) یغنی عنہ۔

انوار الصحیفہ ص 325

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ حَدَّثَہُمْ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ حَدَّثَہُمْ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ كُنَّا فِي غَزْوَةٍ فَحَبَسَنَا الْمُشْرِكُونَ عَنْ صَلَاةِ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فَلَمَّا انْصَرَفَ الْمُشْرِكُونَ أَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مُنَادِيًا فَأَقَامَ لِصَلَاةِ الظُّہْرِ فَصَلَّيْنَا وَأَقَامَ لِصَلَاةِ الْعَصْرِ فَصَلَّيْنَا وَأَقَامَ لِصَلَاةِ الْمَغْرِبِ فَصَلَّيْنَا وَأَقَامَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ فَصَلَّيْنَا ثُمَّ طَافَ عَلَيْنَا فَقَالَ مَا عَلَی الْأَرْضِ عِصَابَةٌ يَذْكُرُونَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ غَيْرُكُمْ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک جنگ میں تھے تو مشرکوں نے ہمیں ظہر،عصر،مغرب اور عشاء کی نمازوں سے روکے رکھا۔جب مشرکین پیچھے ہٹ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے مؤذن کو حکم دیا۔اس نے ظہر کی نماز کے لیے اقامت کہی تو ہم نے نماز پڑھی،پھر اس نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی تو ہم نے عصر پڑھی،پھر اس نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی تو ہم نے مغرب کی نماز پڑھی،پھر اس نے عشاء کی نماز کے لیے اقامت کہی تو ہم نے عشاء کی نماز پڑھی،پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’روئے زمین پر تمھارے علاوہ کوئی جماعت (اس وقت) اللہ عزوجل کا ذکر نہیں کر رہی۔‘‘