Sunan Al-Nasai Hadith 672 (سنن النسائي)
[672]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَہِمُوا عَلَيْہِ لَاسْتَہَمُوا عَلَيْہِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّہْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْہِ وَلَوْ عَلِمُوا مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْہُمَا وَلَوْ حَبْوًا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر لوگ اذان اور صف اول کی فضیلت کو جانتے اور پھر قرعہ اندازی کے علاوہ کوئی چارئہ کار نہ پاتے تو ان کے لیے ضرور قرعہ اندازی کرتے۔اگر لوگ ظہر کی نماز جلدی (اوّل وقت میں) پڑھنے کی فضیلت جانتے تو ایک دوسرے سے آگے بھاگتے اور اگر عشاء اور فجر کی فضیلت کو جانتے تو ضرور آتے،خواہ گھسٹ کر ہی آنا پڑے۔