Sunan Al-Nasai Hadith 673 (سنن النسائي)
[673]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ اجْعَلْنِي إِمَامَ قَوْمِي فَقَالَ أَنْتَ إِمَامُہُمْ وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِہِمْ وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا يَأْخُذُ عَلَی أَذَانِہِ أَجْرًا
حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے گزارش کی کہ آپ مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں۔آپ نے فرمایا: ’’تم ان کے امام ہو۔نماز پڑھاتے وقت ان میں سے کمزور ترین آدمی کا لحاظ رکھنا اور ایسا مؤذن رکھنا جو اپنی اذان پر تنخواہ نہ لیتا ہو۔‘‘