Sunan Al-Nasai Hadith 676 (سنن النسائي)
[676]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَی الْأَنْصَارِيِّ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ اللہُ أَكْبَرُ اللہُ أَكْبَرُ فَكَبَّرَ اثْنَتَيْنِ فَقَالَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ فَتَشَہَّدَ اثْنَتَيْنِ فَقَالَ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ فَتَشَہَّدَ اثْنَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنِي ہَكَذَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ قَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ
حضرت مجمع بن یحییٰ انصاری نے کہا: میں حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف کے پاس بیٹھا تھا کہ مؤذن نے اذان شروع کردی۔اس نے دوباار اللہ أکبر اللہ أکبر کہا تو آپ نے بھی دو بار اللہ أکبر اللہ أکبر کہا۔پھر اس نے دوبار أشھدأن لا إلہ إلا اللہ کہا تو آپ نے بھی دو بار أشھد أن لا إلہ إلا اللہ کہا۔پھر اس نے أشھد أن محمداً رسول اللہ کہا تو آپ نے بھی دو مرتبہ أشھد أن محمداً رسول اللہ کہا۔پھر فرمایا: مجھے حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ ﷺ کافرمان اسی طرح بیان کیا۔