Sunan Al-Nasai Hadith 691 (سنن النسائي)
[691]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ قَالَ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَی أَبِي الْقُرْآنَ فِي السِّكَّةِ فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ سَجَدَ فَقُلْتُ يَا أَبَتِ أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ أَوَّلًا قَالَ الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَی قُلْتُ وَكَمْ بَيْنَہُمَا قَالَ أَرْبَعُونَ عَامًا وَالْأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَكْتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ میں گلی میں اپنے والد محترم پر قرآن مجید کی قراءت کر رہا تھا،جب میں نے سجدے کی آیت پڑھی تو آپ نے وہیں سجدہ کردیا۔میں نے کہا: ابا جان! آپ راستے میں سجدہ کر رہے ہیں؟ فرمانے لگے: میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا،وہ فرماتے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟ آپ نے فرمایا: ’’مسجد حرام (بیت اللہ)۔‘‘ میں نے کہا: پھر کون سی؟ آپ نے فرمایا: ’’مسجد اقصیٰ (بیت المقدس)۔‘‘ میں نے کہا: ان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’چالیس سال،ویسے ساری زمین تیرے لیے نماز کی جگہ ہے،جہاں بھی تیرے لیے نماز کا وقت ہو جائے،نماز پڑھ لے۔‘‘