Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 692 (سنن النسائي)

[692]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ مَنْ صَلَّی فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللہِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ الصَّلَاةُ فِيہِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاہُ إِلَّا مَسْجِدَ الْكَعْبَةِ

نبی ﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اس (رسول اللہ ﷺ کی) مسجد میں نماز پڑھے تو مسجد نبویؐ کی نماز دوسری مساجد کی ہزار نماز سے افضل ہے،مگر مسجد کعبہ میں نماز (مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔)