Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 704 (سنن النسائي)

[704]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ وَيُونُسَ قَالَا قَالَ الزُّہْرِيُّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَنَّ عَائِشَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ قَالَا لَمَّا نُزِلَ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَطَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَہُ عَلَی وَجْہِہِ فَإِذَا اغْتَمَّ كَشَفَہَا عَنْ وَجْہِہِ قَالَ وَہُوَ كَذَلِكَ لَعْنَةُ اللہِ عَلَی الْيَہُودِ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِہِمْ مَسَاجِدَ

حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب اللہ کے رسول ﷺ کی وفات کا وقت قریب ہوا تو آپ اپنی چادر کبھی چہرۂ انور پر ڈال لیتے،پھر جب گھبراہٹ ہوتی تو اسے چہرے سے ہٹا لیتے۔اسی حالت میں آپ نے فرمایا: ’’اللہ کی لعنت ہو یہودیوں اور عیسائیوں پر جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔‘‘