Sunan Al-Nasai Hadith 705 (سنن النسائي)
[705]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَتَاہَا بِالْحَبَشَةِ فِيہَا تَصَاوِيرُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيہِمْ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَی قَبْرِہِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوا تِيكِ الصُّوَرَ أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ایک گرجے کا ذکر کیا جسے انھوں نے حبشہ میں (ہجرت حبشہ کے دور میں) دیکھا تھا۔اس میں تصویریں تھیں تو اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’ان (عیسائیوں) کی یہ عادت تھی کہ جب ان میں کوئی نیک آدمی فوت ہو جاتا تو اس کی قبر پر مسجد بنا دیتے اور اس میں یہ تصویریں بنا دیتے۔قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ تمام مخلوق میں سے بدترین ہوں گے۔‘‘