Sunan Al-Nasai Hadith 709 (سنن النسائي)
[709]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ إِنَّكُمْ أَيُّہَا النَّاسُ تَأْكُلُونَ مِنْ شَجَرَتَيْنِ مَا أُرَاہُمَا إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ ہَذَا الْبَصَلُ وَالثُّومُ وَلَقَدْ رَأَيْتُ نَبِيَّ اللہِ ﷺ إِذَا وَجَدَ رِيحَہُمَا مِنْ الرَّجُلِ أَمَرَ بِہِ فَأُخْرِجَ إِلَی الْبَقِيعِ فَمَنْ أَكَلَہُمَا فَلْيُمِتْہُمَا طَبْخًا
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اے لوگو! تم ان دو بدبودار پودوں کو کھاتے ہو،یعنی لہسن اور پیاز،حالانکہ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ کسی آدمی سے ان کی بو پاتے تو اس کے بارے میں آپ حکم فرماتے اوراسے بقیع (مسجد نبوی سے متصل قبرستان) کی طرف نکال دیا جاتا،لہٰذا جس نے انھیں کھانا ہی ہو،وہ انھیں پکا کر ان کی بو ختم کرلے۔