Sunan Al-Nasai Hadith 710 (سنن النسائي)
[710]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ صَلَّی الصُّبْحَ ثُمَّ دَخَلَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يَعْتَكِفَ فِيہِ فَأَرَادَ أَنْ يَعْتَكِفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ فَأَمَرَ فَضُرِبَ لَہُ خِبَاءٌ وَأَمَرَتْ حَفْصَةُ فَضُرِبَ لَہَا خِبَاءٌ فَلَمَّا رَأَتْ زَيْنَبُ خِبَاءَہَا أَمَرَتْ فَضُرِبَ لَہَا خِبَاءٌ فَلَمَّا رَأَی ذَلِكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ آلْبِرَّ تُرِدْنَ فَلَمْ يَعْتَكِفْ فِي رَمَضَانَ وَاعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اعتکاف کا ارادہ فرماتے تو صبح کی نماز پڑھ کر اعتکاف والی جگہ میں داخل ہوتے۔ایک دفعہ آپ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کا ارادہ فرمایا،چنانچہ آپ نے حکم دیا اور آپ کے لیے (مسجد میں) ایک خیمہ لگایا گیا۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا تو ان کا خیمہ بھی لگا دیا گیا۔جب حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے ان کا خیمہ لگا دیکھا تو انھوں نے بھی خیمہ لگوا لیا۔جب رسول اللہ ﷺ نے یہ سب کچھ دیکھا تو فرمایا: ’’کیا یہ نیکی کا ارادہ رکھتی ہیں؟ (یعنی نہیں رکھتیں۔‘‘) پھر (ناراضی کی بنا پر) آپ نے اس سال رمضان میں اعتکاف نہ کیا بلکہ شوال کے دس دن اعتکاف کیا۔