Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 713 (سنن النسائي)

[713]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ خَيْلًا قِبَلَ نَجْدٍ فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ يُقَالُ لَہُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ سَيِّدُ أَہْلِ الْيَمَامَةِ فَرُبِطَ بِسَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ مُخْتَصَرٌ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گھوڑا سوار دستہ نجد کی طرف بھیجا۔وہ قبیلۂ بنو حنیفہ کے ایک آدمی کو،جن کا نام ثمامہ بن اثال تھا،پکڑ کر لائے۔یہ یمامہ والوں کے سردار تھے۔آپ نے انھیں مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا۔یہ روایت مختصر ہے۔