Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 712 (سنن النسائي)

[712]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَحْمِلُ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ وَأُمُّہَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہِيَ صَبِيَّةٌ يَحْمِلُہَا فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہِيَ عَلَی عَاتِقِہِ يَضَعُہَا إِذَا رَكَعَ وَيُعِيدُہَا إِذَا قَامَ حَتَّی قَضَی صَلَاتَہُ يَفْعَلُ ذَلِكَ بِہَا

حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک دفعہ مسجد میں بیٹھے تھے کہ رسول اللہ ﷺ (اپنی نواسی) امامہ بنت ابو العاص بن ربیع کو اٹھائے ہوئے ہمارے پاس آئے۔وہ ابھی بچی تھی۔ان کی والدہ زینب بنت رسول اللہ () تھیں۔اللہ کے رسول ﷺ نے نماز پڑھائی جب کہ وہ بچی آپ کے کندھے پر تھی۔آپ جب رکوع فرماتے تو بچی کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے دوبارہ اٹھا لیتے حتی کہ آپ نے اسی طرح نماز مکمل کی۔