Sunan Al-Nasai Hadith 720 (سنن النسائي)
[720]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعَلْقَمَةُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ لَنَا أَصَلَّی ہَؤُلَاءِ قُلْنَا لَا قَالَ قُومُوا فَصَلُّوا فَذَہَبْنَا لِنَقُومَ خَلْفَہُ فَجَعَلَ أَحَدَنَا عَنْ يَمِينِہِ وَالْآخَرَ عَنْ شِمَالِہِ فَصَلَّی بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ فَجَعَلَ إِذَا رَكَعَ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِہِ وَجَعَلَہَا بَيْنَ رُكْبَتَيْہِ وَقَالَ ہَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَعَلَ
حضرت اسود سے روایت ہے کہ میں اور علقمہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے۔آپ نے ہم سے پوچھا: ان لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟ ہم نے کہا: نہیں۔فرمایا: اٹھو اور نماز پڑھو۔ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہونے لگے تو آپ نے ہم میں سے ایک کو اپنی دائیں اوردوسرے کو بائیں طرف کھڑا کر لیا اور انھوں نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی اور جب رکوع کرتے تھے تو اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پھنسا کر گھٹنوں کے درمیان رکھ لیتے تھے۔پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔