Sunan Al-Nasai Hadith 725 (سنن النسائي)
[725]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَحَكَّہُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلَا يَبْصُقَنَّ قِبَلَ وَجْہِہِ فَإِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ قِبَلَ وَجْہِہِ إِذَا صَلَّی
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قبلے والی دیوار پر تھوک لگا کر دیکھا۔آپ نے اسے کھرچ دیا،پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہو تو وہ اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ جب انسان نماز پڑھتا ہے تو اللہ عزوجل اس کے سامنے ہوتا ہے۔‘‘