Sunan Al-Nasai Hadith 740 (سنن النسائي)
[740]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّ رِجَالًا أَتَوْا سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ وَقَدْ امْتَرَوْا فِي الْمِنْبَرِ مِمَّ عُودُہُ فَسَأَلُوہُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ وَاللہِ إِنِّي لَأَعْرِفُ مِمَّ ہُوَ وَلَقَدْ رَأَيْتُہُ أَوَّلَ يَوْمٍ وُضِعَ وَأَوَّلَ يَوْمٍ جَلَسَ عَلَيْہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَرْسَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی فُلَانَةَ امْرَأَةٍ قَدْ سَمَّاہَا سَہْلٌ أَنْ مُرِي غُلَامَكِ النَّجَّارَ أَنْ يَعْمَلَ لِي أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَيْہِنَّ إِذَا كَلَّمْتُ النَّاسَ فَأَمَرَتْہُ فَعَمِلَہَا مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ ثُمَّ جَاءَ بِہَا فَأُرْسِلَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَمَرَ بِہَا فَوُضِعَتْ ہَا ہُنَا ثُمَّ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَقِيَ فَصَلَّی عَلَيْہَا وَكَبَّرَ وَہُوَ عَلَيْہَا ثُمَّ رَكَعَ وَہُوَ عَلَيْہَا ثُمَّ نَزَلَ الْقَہْقَرَی فَسَجَدَ فِي أَصْلِ الْمِنْبَرِ ثُمَّ عَادَ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ ہَذَا لِتَأْتَمُّوا بِي وَلِتَعَلَّمُوا صَلَاتِي
حضرت ابوحازم بن دینار سے مروی ہے کہ کچھ آدمی حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔دراصل ان کا اختلاف ہوگیا تھا کہ منبر کس لکڑی سے بنا تھا؟ تو انھوں نے ان سے اس بارے میں پوچھا۔آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں خوب جانتا ہوں کہ منبر نبوی کس لکڑی سے بنا تھا۔میں نے اسے اسی دن دیکھا تھا جس دن وہ پہلی مرتبہ رکھا گیا تھا اور جب پہلی دفعہ رسول اللہ ﷺ اس پر بیٹھے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے فلاں عورت کو،جس کا سہل نے نام لیا تھا،پیغام بھیجا: ’’اپنے بڑھئی غلام سے کہہ کہ وہ میرے لیے منبر تیار کرے تاکہ میں جب لوگوں سے بات چیت کروں تو اس پر بیٹھا کروں۔‘‘ اس عورت نے غلام کو حکم دیا تو اس نے مقام غابہ کے جھاؤ کے درخت سے منبر تیار کیا،پھراسے وہ لے کر (اس عورت کے پاس) آیا تو اس عورت نے اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیج دیا۔آپ نے حکم دیا تو اسے اس جگہ رکھ دیا گیا،پھر میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا،آپ اس پر چڑھے اور نماز شروع کی،آپ نے منبر ہی پر تکبیر تحریمہ کہی،منبر ہی پر رکوع کیا،پھر پچھلے پاؤں نیچے اتارے اور منبر ہی سے متصل ہوکر سجدہ کیا،پھر دوبارہ منبر پر چڑھ گئے۔جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’اے لوگو! میں نے یہ اس لیے کیا ہے تاکہ تم میری اقتدا کرسکو اور میری نماز (کا طریقہ) سیکھ لو۔‘‘