Sunan Al-Nasai Hadith 746 (سنن النسائي)
[746]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ بِقُبَاءَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ جَاءَہُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْہِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ فَاسْتَقْبِلُوہَا وَكَانَتْ وُجُوہُہُمْ إِلَی الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا إِلَی الْكَعْبَةِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک دفعہ لوگ قباء (کی مسجد) میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آنے والا ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: تحقیق رسول اللہ ﷺ پر آج رات وحی اتری ہے اور آپ کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے،لہٰذا تم بھی کعبے کی طرف منہ کرلو۔ان کے چہرے شام کی طرف تھے،وہ کعبے کی طرف گھوم گئے۔