Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 750 (سنن النسائي)

[750]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ الْكَعْبَةَ ہُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ فَأَغْلَقَہَا عَلَيْہِ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِہِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِہِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَہُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّی وَجَعَلَ بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ نَحْوًا مِنْ ثَلَاثَةِ أَذْرُعٍ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ،اسامہ بن زید،بلال اور عثمان بن طلحہ ححبی رضی اللہ عنہم کعبے میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر لیا۔جب آپ باہر تشریف لائے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ نے کعبے میں کیا کیا؟ انھوں نے کہا: آپ نے ایک ستون اپنے بائیں کیا اور دو ستون اپنے دائیں کیے اور تین ستون اپنے پیچھے،ان دنوں بیت اللہ چھ ستونوں پر قائم تھا،پھر آپ نے نماز پڑھی اور اپنے اور قبلے کی دیوار کے درمیان تقریباًً تین ہاتھ کا فاصلہ کیا۔