Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 767 (سنن النسائي)

[767]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ كَانَ رِجَالٌ يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَاقِدِينَ أُزْرَہُمْ كَہَيْئَةِ الصِّبْيَانِ فَقِيلَ لِلنِّسَاءِ لَا تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّی يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور انھوں نے اپنے ازار (چھوٹے ہونے کی وجہ سے) بچوں کی طرح گردن پر باندھے ہوتے تھے تو (احتیاطاً) عورتوں سے کہا گیا کہ تم سجدے سے سر نہ اٹھایا کرو حتیکہ مرد سیدھے بیٹھ جایا کریں۔