Sunan Al-Nasai Hadith 766 (سنن النسائي)
[766]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ عَنْ مُوسَی بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّيْدِ وَلَيْسَ عَلَيَّ إِلَّا الْقَمِيصُ أَفَأُصَلِّي فِيہِ قَالَ وَزُرَّہُ عَلَيْكَ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے عرض کی کہ کبھی میں شکار کے پیچھے ہوتا ہوں اور مجھ پر صرف ایک قمیص ہوتی ہے تو کیا اس میں نماز پڑھ لیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ’’اسے بٹن لگا لیا کرو اگرچہ کانٹے ہی سے ہو۔‘‘