Sunan Al-Nasai Hadith 771 (سنن النسائي)
[771]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ وَعِيسَی بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ أُہْدِيَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَرُّوجُ حَرِيرٍ فَلَبِسَہُ ثُمَّ صَلَّی فِيہِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَہُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِہِ لَہُ ثُمَّ قَالَ لَا يَنْبَغِي ہَذَا لِلْمُتَّقِينَ
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک ریشم کی اچکن،یعنی شیروانی سے ملتا جلتا لباس تحفے میں دیا گیا۔آپ نے اسے پہنا،پھر اس میں نماز پڑھی۔سلام پھیرا تو اسے بڑی تیزی اور سختی سے اتار دیا،گویا کہ آپ اسے ناپسند فرما رہے ہیں،پھر فرمایا: ’’یہ پرہیزگاروں کے لیے جائز نہیں۔‘‘