Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 775 (سنن النسائي)

[775]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ہَمَّامٍ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرًا بَالَ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ صَنَعَ مِثْلَ ہَذَا

حضرت ہمام نے کہا کہ میں نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا،پھر پانی منگوایا اور وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔پھر اٹھے اور نماز پڑھی۔ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمانے لگے: میں نے نبی ﷺ کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔