Sunan Al-Nasai Hadith 774 (سنن النسائي)
[774]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسَ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ أَبُو الْقَاسِمِ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَا أَصَابَہُ لَمْ يَعْدُہُ إِلَی غَيْرِہِ وَصَلَّی فِيہِ ثُمَّ يَعُودُ مَعِي فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ لَمْ يَعْدُہُ إِلَی غَيْرِہِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،فرماتی ہیں کہ میں اور ابو القاسم رسول اللہ ﷺ ایک کپڑے میں سوتے تھے۔کبھی میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔اگر اس کپڑے کو مجھ سے کوئی حیض وغیرہ لگ جاتا تو اتنی جگہ دھو لیتے،مزید جگہ نہیں دھوتے تھے اور اس میں نماز بھی پڑھتے تھے،پھر دوبارہ میرے ساتھ لیٹ جاتے۔اگر پھر کوئی چیز لگ جاتی تو دوبارہ اسی طرح دھوتے۔اس سے زائد جگہ نہ دھوتے تھے۔