Sunan Al-Nasai Hadith 793 (سنن النسائي)
[793]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ وَالْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَفَّ النَّاسُ صُفُوفَہُمْ وَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حَتَّی إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاہُ ذَكَرَ أَنَّہُ لَمْ يَغْتَسِلْ فَقَالَ لِلنَّاسِ مَكَانَكُمْ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَيْتِہِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَنْطِفَ رَأْسُہُ فَاغْتَسَلَ وَنَحْنُ صُفُوفٌ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نماز کی اقامت ہوگئی لوگوں نے صفیں درست کرلیں اور اللہ کے رسول ﷺ بھی تشریف لے آئے حتی کہ جب آپ اپنے مصلے پر کھڑے ہوگئے تو آپ کو یاد آیا کہ میں نے (فرض) غسل نہیں کیا۔آپ نے لوگوں سے فرمایا: اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔پھر آپ گھر تشریف لے گئے۔واپس لوٹے تو آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے گر رہے تھے۔(یعنی غسل فرما کر آئے تھے۔) جب کہ ہم اسی طرح صفوں میں کھڑے رہے۔