Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 795 (سنن النسائي)

[795]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَقَطَ مِنْ فَرَسٍ عَلَی شِقِّہِ الْأَيْمَنِ فَدَخَلُوا عَلَيْہِ يَعُودُونَہُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ ایک گھوڑے سے اپنے دائیں پہلو پر گر پڑے۔صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم آپ کی بیماری پرسی کے لیے آپ کے ہاں حاضر ہوئے۔نماز کا وقت ہوگیا۔جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا: امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے لہٰذا جب وہ رکوع میں چلا جائے تو تم رکوع کرو جب سر اٹھا لے تو تم سر اٹھاؤ۔جب سجدہ کے لیے جاچکے تو تم سجدہ کرو۔اور جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ (اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی) کہے تو تم ربنا لک الحمد (اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تعریف ہے) کہو۔