Sunan Al-Nasai Hadith 796 (سنن النسائي)
[796]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی فِي أَصْحَابِہِ تَأَخُّرًا فَقَالَ تَقَدَّمُوا فَأْتَمُّوا بِي وَلْيَأْتَمَّ بِكُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ وَلَا يَزَالُ قَوْمٌ يَتَأَخَّرُونَ حَتَّی يُؤَخِّرَہُمْ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی ﷺ نے دیکھا کہ آپ کے اصحاب کچھ پیچھے پیچھے رہتے ہیں (صف اول میں شریک نہیں ہوتے)۔آپ نے فرمایا: آگے بڑھو (صف اول میں کھڑے ہوا کرو) اور میری اقتدا کیا کرو۔تم سے پیچھے کھڑے ہونے والے تمھاری اقتدا کریں گے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو (اگلی صفوں سے) پیچھے ہی رہتے ہیں حتی کہ اللہ تعالیٰ بھی انھیں (اپنی رحمت اپنے فضل اور لندیٔ درجات وغیرہ میں) پیچھے کر دیتا ہے۔