Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 808 (سنن النسائي)

[808]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلَاةِ وَيَقُولُ لَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّہَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ فَأَنْتُمْ الْيَوْمَ أَشَدُّ اخْتِلَافًا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ أَبُو مَعْمَرٍ اسْمُہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَخْبَرَةَ

حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نماز سے قبل ہمارے کندھوں کو پکڑ پکڑ کر سیدھا کرتے تھے اور فرماتے تھے: آگے پیچھے کھڑے نہ ہوا کرو ورنہ تمھارے دل بھی ایک دوسرے سے بگڑ جائیں گے (ان میں پھوٹ پڑ جائے گی۔) میرے قریب تم میں سے سمجھ دار (بالغ) اور عقل مند لوگ کھڑے ہں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں۔حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آج تم میں سخت اختلاف ہے۔ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: (سند میں مذکور) ابو معمر کا نام عبداللہ بن سخبرہ ہے۔