Sunan Al-Nasai Hadith 820 (سنن النسائي)
[820]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مَثْرُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِي الزَّاہِرِيَّةِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَلَہُ اللہُ وَمَنْ قَطَعَ صَفًّا قَطَعَہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی صف کو ملائے گا اللہ تعالیٰ اسے (اپنے ساتھ) ملائے گا اور جو صف کو کاٹے (توڑے) گا اللہ تعالیٰ اسے کاٹے (توڑے) گا۔