Sunan Al-Nasai Hadith 878 (سنن النسائي)
[878]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّہْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْہِ حَتَّی تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ ثُمَّ يُكَبِّرُ قَالَ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا،جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے حتی کہ وہ آپ کے کندھوں کے برابر ہوجاتے،پھر اللہ اکبر کہتے۔انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ یہ فعل اس وقت بھی کرتے جب رکوع کی تکبیر کہتے۔اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو پھر یہی کرتے اور فرماتے [سمع اللہ لمن حمدہ] اور سجدے میں ایسا نہیں کرتے تھے۔