Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 879 (سنن النسائي)

[879]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْہِ حَذْوَ مَنْكِبَيْہِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَہُمَا كَذَلِكَ وَقَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَكَانَ لَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو اپنے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھاتے۔اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے توانھیں اسی طرح اٹھاتے اور فرماتے [سمع اللہ لمن حمدہ،ربنا ولک الحمد] اور سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے۔