Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 887 (سنن النسائي)

[887]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ الْمَرُّوذِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللہُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّہِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللہِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ عَجِبْتُ لَہَا وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاہَا فُتِحَتْ لَہَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ مَا تَرَكْتُہُ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُہُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: [اللہ اکبر کبیرا والحمدللہ دلبرا وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا] (نماز کے بعد) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’فلاں کلمات کس شخص نے کہے تھے؟‘‘ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے۔آپ نے فرمایا: ’’مجھے ان پر بہت تعجب ہوا۔ان کے لیے آسمان کے سب دروازے کھول دیے گئے۔‘‘ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے،اس وقت سے میں نے اس دعا کو نہیں چھوڑا۔